ناجائزمنافع خوری، ناپ تو ل میں کمی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ صاحبزادہ شہزادسلطان

پیر 29 جون 2015 12:29

قصور ۔29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) آر پی او شیخوپورہ ریجن صاحبزادہ محمدشہزادسلطان نے کہا ہے کہ ناجائزمنافع خوری اور ناپ تو ل میں ہیراپھیری کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں‘ پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آر پی او نے رمضان سستابازار پرانا لاری اڈہ قصور کے دورہ پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور رائے بابرسعید‘ ایس پی انویسٹی گیشن سیدندیم عباس اورڈی ایس پی سٹی سرکل حسن فاروق بھی موجودتھے۔ انہوں نے انتظامات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کاجائزہ لیا۔