مختلف وجوہات پر دونوجوانوں کی خودکشی

پیر 29 جون 2015 12:30

قصور ۔29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) مختلف وجوہات پر دونوجوانوں نے زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کوٹ رادھاکشن کے محلہ دوانی مرلہ غربی کے رہائشی محمد عتیق نے اپنی والدہ سے جھگڑے کے بعد گزشتہ روز زہریلی چیز کھاکرخودکشی کرلی جبکہ چک نمبر59کے رہائشی محمدسراج نے اپنی بھابی سے جھگڑے کے بعد زہریلی چیزکھاکر خودکشی کرلی۔