اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 29 جون 2015 12:30

اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔29جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء))اکبر فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے ٹی اینڈ ٹی جی ایٹ فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 جولائی اور فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور محمد رمضان سیکرٹری ہونگے جبکہ دیگر کمیٹی کے ارکان میں شاہد صدیق، چمن خان، جاوید اقبال اور محمد اعظم شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان فون نمبر 0334-8333000 پر رابطہ کریں۔