آف اسپنر سعید اجمل روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے میدان میں آگئے

چیریٹی ایونٹ کے دوران 30 ہزار برطانوی پاوٴنڈز اکھٹے کر لئے

پیر 29 جون 2015 12:32

آف اسپنر سعید اجمل روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے میدان میں آگئے

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل آج کل پوری توجہ سے انگلش کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے میں تو مصروف ہیں ہی، لیکن ساتھ ہی وہ میانمار سے دربدر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کے حوالے سے بھی اپنی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا، جہاں 37 سالہ سعید اجمل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا،جو آج کل ووسٹر شائر کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

مذکورہ تقریب میں موجود ساج صادق نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا:" سعید اجمل کے تعاون اور کوششوں سے روہنگیا مسلمانون کے چیریٹی ایونٹ کے دوران 30 ہزار برطانوی پاوٴنڈز اکھٹے کیے گئے"۔میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ظلم کا شکار 9 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، اپنا گھر بار، مال و اسباب چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہوئے

متعلقہ عنوان :