ایشز سیریز ، شین وارن کا جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو کینگروز کی لفظی گولہ باری سے بچنے کیلئے انتباہ

پیر 29 جون 2015 12:34

ایشز سیریز ، شین وارن کا جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو کینگروز کی لفظی ..

لندن((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے انگلش فاسٹ بولرز جیمز اینڈرسن اورسٹورٹ براڈ کو خبردار کیا ہے کہ انھیں اس مرتبہ بھی ایشزسیریزمیں کینگروز کی جانب سے لفظی گولہ باری کا نشانہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں کو گذشتہ ایشز سیریز میں آسٹریلیامیں کینگروز نے کافی تنگ کیا تھا، کپتان مائیکل کلارک نے تو اینڈرسن کویہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ اپنا بازو تڑوانے کے لیے تیار رہیں تاہم فاسٹ بولر نے گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کیا کہ وہ سیریز اچھی اسپرٹ میں کھیلی گئی تھی۔

اس پر اپنے کالم میں وارن نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کیا تم واقعی جیمز اینڈرسن ہو؟‘ انھوں نے کہا کہ ان دونوں بولرز کا جو حشر گذشتہ سیریز میں ہوا تھا وہ اب بھی ہوسکتا اور انھیں اس سے نمٹنے کیلیے تیار رہنا ہوگا۔