ایران سے جوہری معاملے پر مذاکرات ڈیڈلائن کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں، امریکہ

پیر 29 جون 2015 12:36

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چھ بڑی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر اختلافات کے باعث مذاکرات 30 جون کے بعد بھی جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان مجوزہ جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم بعض امور پر اختلاف کے باعث مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی امریکہ کے ایک اعلی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات 30 جون کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی جاری رہ سکتے ہیں ‘ ایران کے مذاکراتی وفد کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کافی وقت درکار ہے اسی لیے وفود یکم جولائی کے بعد بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ کسی حتمی معاہدے پر پہنچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :