تائیوان کے تفریحی پارک میں آگ لگنے اور دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد516ہوگئی ‘ 180کی حالت تشویشناک

پیر 29 جون 2015 12:38

تائیوان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) تائیوان کے تفریحی پارک میں آگ لگنے اور دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد516ہوگئی ، ایک سو اسی کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ روز تائیوان کے شہر تائی پی کے فورموسا فن کوسٹ واٹر پارک میں لوگوں پر رنگین پاوٴڈر پھینکا گیا ۔

(جاری ہے)

پاوٴڈرمیں آگ لگی اور زوردار دھماکا ہوگیا ۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے 5 سو سے زائد افراد تاحال ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 180 افراد کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :