مسلم لیگ(ن) صوبائی کونسل کے ممبر شاد محمد شینواری کی پی ایم ایل(ن) کے ساتھ پچیس سالہ پاٹنر شپ ٹوٹ گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:44

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) صوبائی کونسل کے ممبر شاد محمد شینواری کی پی ایم ایل(ن) کے ساتھ پچیس سالہ پاٹنر شپ ٹوٹ گئی،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان،اس حوالے سے شاد محمد شنواری نے تصدیق کر دی ،مسلم لیگ(ن) نے ہنگامی اجلاس میں شاد محمد شنواری کو پارٹی سے نکال دیا،مفادات کی سیاست نہیں کرتے،پارٹی کے پلیٹ فارم سے عزت پانے والے پارٹی کے لیے قربانیاں بھی دیا کریں،بلدیاتی انتخابات میں غیر سنجیدگی دیکھانے والے دیگر عہدیداروں کے خلاف بھی انضباطی کاروائی کریں گئے،الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کربوغہ شریف اور دوابہ میں ری پولنگ کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کرے اور ہمارے امیدواروں کے تحفظات دور کیے جائیں۔

ضلعی سینئر نائب صدر سید جمال اورکزئی،ضلعی جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی اور تحصیل صدر خان سیف الرحمان بنگش کا پارٹی اجلاس سے خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) ضلع ھنگو کا ہنگامی اجلاس ضلعی سکریٹریٹ ھنگو میں زیر صدارت ضلعی سئینر نائب صدر سید جمال اورکزئی منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی،تحصیل صدر سیف الرحمان بنگش،سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک خالد نعیم اورکزئی،مسلم لیگ صوبائی کونسل کے ممبر صوبیدار ماما خان،سٹی صدر الیاس اورکزئی،تحصیل جنرل سکریٹری مینان شاہ اورکزئی،یوتھ ونگ کے نائب صدر خلیل اورکزئی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر عہدیداروں نے مسلم لیگ صوبائی کونسل کے ممبر اور آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر شاد محمد شینواری کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔مسلم لیگ(ن) سکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق (ن) لیگ صوبائی کونسل کا ممبر ہونے کے باوجود شاد محمد شینواری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے اس حوالے سے یو سی گنجانو کلے سے ازاد حیثیت سے منتخب ضلع کونسل کے ممبرشاد محمد شنواری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے علاقے اور قوم کے مفاد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن ضلع ھنگو قائدین نے کہا کہ ۔

جو کہ پارٹی ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ شاد محمد شینواری کا اب مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں ۔اور وہ پارٹی کا نام استعمال نہ کریں۔اور نہ ہی کوئی ان کے ساتھ مسلیم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم کے تحت معاملات طے کرے۔سید جمال اورکزئی،عبدالواحد اورکزئی اور دیگر نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو نقصان پہنچانے والے دیگر عہدیداروں کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) مرکزئی سکریٹریٹ کی ھدایات پر عمل کر رہے ہیں اور اب مسلم لیگ کو ھنگو میں فعال بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں گئے۔واضح رہے کہ شاد محمد شنواری مسلم لیگ(ن)کے اہم رہنما ہونے کے باوجود پارٹی پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کی بجائے ازاد حثیت سے انتخابات میں شریک ہوئے اور ڈسٹرکٹ ممبر بن کر پی ٹی ائی مین شمولیت اختیار کر لی۔اس طرح انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ پچیس سال ایک ساتھ چلنے کے بعد اپنی سیاسی راہیں جدا کر کے پی ٹی ائی کی باہوں میں باہیں ڈال دیں۔