ھنگو پولیس نے افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ کے تصدیق کرنے پر دو ڈاکٹروں سمیت 6افراد کے خلاف 30نادرا ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی ھنگو میں ایف ائی آر درج کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:47

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ھنگو پولیس نے افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ کے تصدیق کرنے پر دو ڈاکٹروں سمیت 6افراد کے خلاف 30نادرا ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی ھنگو میں ایف ائی آر درج کر لیا ان میں سے ایف ائی ار میں نامزد بعض افراد نے بی بی اے کر لیا ہے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ھنگو امجد حسین نے تھانہ سٹی ھنگو میں میڈیا کے سامنے در ایف ائی آر پڑھتے ہوئے کہا کہ ھنگو میں دو ڈاکٹروں ،سابق کونسلروں اور مالکان سمیت 6افراد کے خلاف تھانہ سٹی ھنگو میں 30نادرا ایکٹ کے تحت دفعات 419/420/468/471/109کے تحت ایف ائی ار نمبر 505درج کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ جن افغان مہاجرین کے تصدیق کی گئی ہیں اور جنہوں نے تصدیق کی ہیں ان افراد کے نام یہ ہیں ماجد عالم ولد محمد طاہر،معلمین علی ولد احمد باز کی تصدیق سابق کونسلر عصمت اللہ ولد فضل خالق نے کی ہیں نمبر 2دین محمد ولد سید محمداور مبارک شاہ ولدسودا گر کی تصدیق سابق تحصیل دار میر زا علی نے کی ہے نمبر 3سید خان ولد طور خان کی تصدیق سابق ناظم یو سی کوٹکی شفیق الرحمان ولد غنی الرحمان مرحوم نے کی ہیں نمبر 4سید زمان ولد فضل بادشاہ اور غفار خان ولد شیر احمد اور احمد خان ولد امین خان تینوں کی تصدیق ڈاکٹر رضا حسین ولد گل حسین نے کی ہیں نمبر 5فضل کریم کی تصدیق محمدسابق کونسلر محمد زکریا قریشی نے کی ہیں نمبر6مبین الرحمان ولد عبدالرحیم کی تصدیق ڈاکٹر سید افتخار نے کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :