بدین میں راشن کے نام پر مستحق لوگوں کی تذلیل جاری،روپورٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:47

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بدین میں راشن کے نام پر مستحق لوگوں کی تذلیل جاری، راشن کے ٹوکن سیاسی اور سرکاری لوگوں کے حوالے، گذشتہ کتنے ہی سالوں سے ایک ملک کی جانب سے رمضان شریف کے بابرکت مہینے مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیئے بدین میں سرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ایک ڈاکٹر کے حوالی کیا جاتا ہے لیکن مذکورہ ڈاکٹر وہ راشن غریب اور مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے کے بجائے اس راشن پر اقربا پروری اور سیاست شروع کردی ہے، جس کے باعث روزانہ سینکڑوں مستحق لوگ جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور ضعیف العمر مردوں کی ہوتی ہے جو صبح فجر سے رات تک مذکورہ ڈاکٹر کی نجی اسپتال کے سامنے ٹوکن لینے کے لیئے کھڑے رہتے ہیں اور جب ٹوکن مل جاتا ہے تب وہی ٹوکن بدین شہر سے 50کلومیٹر دور ساحلی علاقے کے گاؤں مصری بتڑمندھرو جانا پڑتا ہے یہ غریب لوگ یہاں سے اپنی جیب سے کرایہ خرچ کرکے وہاں تک پہنچتے ہیں جہاں پر انہیں الگ اس شدید گرمی میں پریشان ہوکر راشن لینا پڑتا ہے، ذرائع یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ڈاکٹر نے راشن کے ان ٹوکن پر سیاست شروع کرکے ان ٹوکنوں کو سیاسی اور سرکاری لوگوں میں دیکر اپنے نمبرز بڑارہا ہے اور وہ سیاسی اور سرکاری افراد اپنی مرضی سے اور اپنے ملازمین کوٹوکن دے دیتے ہیں، اس سلسلے میں بدین کی سیاسی وسماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اس بات کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔