اسسٹنٹ کمشنر پنڈ ی گھیب چوہدری منور حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ رمضان بازار میں معیاری اشیاء فراہم کر رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر پنڈ ی گھیب چوہدری منور حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ رمضان بازار میں معیاری اشیاء فراہم کر رہے ہیں،پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھر پو راقدامات کر رہی ہے،شہری سستے رمضان بازار سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازارمیں عوام کے معیار کے مطابق سہولیات فراہم کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار پنڈی گھیب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹی ایم او ملک الفت حسین ، انچارج سستا بازار محمد اسماعیل ، محمد ستار ، سینٹری انسپکٹر محمد طارق ، نذیر احمد ، سید ملازم حسین شاہ و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں اشیاء کے معیار اور قیمت پر کو ئی سمجھوتا نہیں ہو گا، رمضان بازار میں اوپن مارکیٹ کی نسبت بہتر معیار کی اشیاء کم قیمت میں مہیا ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ سستا رمضان بازار میں سبزیوں ، پھلوں ، آٹے ، یوٹیلٹی سٹور کی اشیاء ، اور دیگر اشیاء خوردنوش کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔