حکومت کی طرف سے سخت ہدایات کے باوجود فتح جنگ میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)حکومت کی طرف سے سخت ہدایات کے باوجود فتح جنگ میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی ناجائز منافع خور روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پرائس مجسٹریٹس کی نگرانی میں سستے رمضان بازار میں بھی کریانہ ،سبزی اور فروٹ کے دکانداروں نے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں انجمن تاجران کے سٹالز پر کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں سٹالز ہولڈر ہر آئیٹم پر آویزاں ریٹ لسٹ کی پرواہ کیے بغیر من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں شکایت کے باوجود وارننگ جاری کر دی جاتی ہے یا پھر سفارش کی وجہ سے برائے نام جرمانہ کر کے کاغذی کاروائی مکمل کر دی جاتی ہے رمضان بازار کے باہر دکانداروں کا چیک کرنے والا کوئی نہیں فتح جنگ کے شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او اٹک سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔