Live Updates

ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے رمضان المبارک میں ضلع بھر میں نامزد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، سپیشل چیکنگ ٹیمیں اور رمضان پلان کے مطابق نامزد افسران پورے ماہ نرخ ناموں کی چیکنگ ، زائد داموں کی وصولی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:53

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے رمضان المبارک میں ضلع بھر میں نامزد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، سپیشل چیکنگ ٹیمیں اور رمضان پلان کے مطابق نامزد افسران پورے ماہ نرخ ناموں کی چیکنگ ، زائد داموں کی وصولی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے ،انہوں نے یہ بات فتح جنگ میں سستے رمضان بازار کے معائینہ کے دواران بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ یہ چیکنگ بلاتخصیص کی جائے گی، اس مہم کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مجسٹریٹس کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ مہم ضلعی حکومت اٹک کے رمضان پلان کا لازمی حصہ ہے، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ تمام مہم کی نگرانی کریں گی ، پرائس چیکنگ چھٹی کے دنوں میں بھی جاری رہے گی، متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز بھی پرائس کنٹرول مہم کی نگرانی کریں گے، انہوں نے ضلع بھر کے دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اٹک کے جاری کردہ نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ فروخت کی جانے والی اشیائے صرف کی پرائس لسٹ دکان کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرنی ضروری ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :