ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ اعجاز ملک نے رمضان بازار کی سپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری پر2سب انجینئر سمیت ٹی ایم اے کے 5اہلکاروں کو معطل کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:53

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ اعجاز ملک نے رمضان بازار کی سپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری پر2سب انجینئر سمیت ٹی ایم اے کے 5اہلکاروں کو معطل کر دیاانہوں نے کہا کہ سپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صور ت میں برداشت نہیں کی جائے گی ڈیوٹی سے کوتاہی برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔