بلدیہ اٹک کے محلہ محمود آباد کی کثیر آبادی نے ملک جاوید کے حق میں فیصلہ دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:55

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)بلدیہ اٹک کے محلہ محمود آباد کی کثیر آبادی نے ملک جاوید کے حق میں فیصلہ دے دیا،محمود آباد میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا جس کو ملک جاوید نے دو دن میں حل کر تے ہوئے علاقے میں پانی کی سپلائی کو دو ٹائم کرا دیا جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اٹک کے محلہ محمود آباد کی سماجی و سیاسی شخصیت محمد ایوب نے کہا کہ ملک جاوید انتہائی مخلص اور ایماندار شخص ہیں جو سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں وہ قلم کی طاقت سے بھی عوام کی خدمت کرتے تھے اور اب عملی طور پر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں،محلہ محمود آباد میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا بہت بڑا مسئلہ تھا جس کو ملک جاویداقبال نے دو دن میں حل کر دیا اور پانی کی سپلائی لائن کو درست کراتے ہوئے پانی کی سپلائی بھی دو ٹائم کرا دی جس سے علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک جاویداقبال کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک جاوید جیسے ایماندار اور مخلص لیڈر کی ہمیں ضرورت تھی جس کو اللہ نے پورا کر دیا، محمود آباد سے خٹک برداری‘ کھٹڑ برادری سمیت دیگر شخصیت نے ملک جاوید کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک جاوید کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا سر بلند کریں گے۔