ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اکرام اللہ خاں نیازی نے گذشتہ روز رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:58

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اکرام اللہ خاں نیازی نے گذشتہ روز رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا سٹالز چیک کیے اشیاء کی قیمتیں اور معیار چیک کیا اس موقع پر TMOملک شفقت منیر،چےئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری نوشیرواں اختر،رانا محمداقبال اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے اکرام اللہ خاں نیاز ی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولیات کے لئے رمضان بازار لگائے ہیں او راربوں روپے کی سبٹڈی بھی دی ہے یہاں کے انتظامات اچھے ہیں اور اشیاء کا معیار بھی بہتر ہے اس کا یہ مطلب ہے کہ انتظامیہ ذمہ داری سے کام کررہی ہے سیکورٹی کے لئے واک تھروگیٹ بھی لگائے گئے ہیں شاباش دیتا ہوں انشاء اللہ آئندہ دنوں میں اشیاء کی قیمتیں مزید کم ہونگی اور عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔