Live Updates

چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں بریگیڈئیر صادق راہی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عمران خان نے دو منصوبوں کا گذشتہ روز افتتاح کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:58

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چےئرمین کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں بریگیڈئیر صادق راہی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عمران خان نے دو منصوبوں کا گذشتہ روز افتتاح کیا صدر بازار کھاریاں کینٹ میں لائبریری اور جوہر کالونی میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے سیکرٹری حاجی فریاد حسین،ممبران مسعود چوہان،چوہدری نصیر حیدر اور قلیتی ممبر ہارون بھٹی مسیح بھی موجود تھے دیگر شرکاء میں چوہدری اعجاز احمد،چوہدری شکیل برسہ،طارق امام کوکب،حاجی محمداسلم مرزا،صحافی سیدتنویرنقوی،صحافی اعجاز مرزا،صحافی گل بخشالوی،صحافی راجہ سفیر حسین،صحافی لیاقت قادری،کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کا جملہ سٹاف اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافی گل بخشالوی نے لائبریری کے لئے100کتابوں جبکہ طارق امام کوکب نے30کتابوں کا تحفہ بریگیڈئیر صادق راہی کے حوالے کیا فرینڈز آف کھاریاں کی جانب سے سیکرٹری لیاقت قادری نے بھی لائبریر کے لئے دس ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :