اے سی ڈاکٹر افشاں رباب نے سنت پورہ سرکاری اراضی واگرار کروا کر کار نامہ سرانجام دیا ہے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ناصر ایوب سیٹھ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 13:03

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)اے سی ڈاکٹر افشاں رباب نے سنت پورہ سرکاری اراضی واگرار کروا کر کار نامہ سرانجام دیا ہے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورقبضہ واگزار کروانے کے موقع پر مزاحمت کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نائب صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ناصر ایوب سیٹھ نے کیا انہو ں نے کہا کہ یہ پہلی آفسرہیں جو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاوں پر حل کررہی ہیں سنت پورہ میں ڈسپنری کے قیام سے علاقہ کو سہولیات ملے گی اور سرکاری اراضی کا استعمال بھی بہتر ہوگا۔