ہالا اور گردونواح میں مختلف حادثات،واقعات میں 4افراد ہلاک 20زخمی

پیر 29 جون 2015 13:05

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ہالا اور گردونواح میں مختلف حادثات،واقعات میں 4افراد ہلاک 20زخمی -تفصیلات کے مطابق ہالا کے قریب نبی بخش چانڈیو گاوٴں کے رہائشی 35سالہ شادی شدہ سجاول ولد ہاشم چانڈیو گرمی سے بچنے کے لیئے بورنگ ٹیوب ویل پہ نہارہے تھے کے اچانک بجلی کے کرنٹ پیدا ہونے سے نوجوان چیخ وپکار کرنے لگے لیکن وہ اپنے آپ کو بچا نہیں سکے اور تڑپ تڑپ کرہلاک ہوگئے دوسری طرف مٹیاری کے قریب صادق کھوسو گاوٴں ٹرالر اور موٹر سائیکل کے ٹکر میں موٹرسائیکل سوار نوجوان عمران کلہوڑ و ہلاک ہوگئے دریں اثناء حیدرآباد سے مورو جانے والی تیز رفتار وینCP-5608 نیوسعیدآباد نیشنل ہائی وے پر کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے نوشہروفیروز کی رہائشی 7سالہ معصوم ببلی سموں ان کی ماں ستارہ سموں موقعے پر جان بحق ہوگئی جبکے دولتپور،نصیر آباد،مورو کے رہائشی عتیق، حاجی پنجل،معشوق،روزینہ،دریاء خاتوں،اقبال ابڑو،سماة منیراں،الیاس چانڈیو سمیت 20افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا -

متعلقہ عنوان :