سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ وزیر اعظم ہا ؤس میں بنا ،شہبا زشر یف نے اسکو عملی جامعہ اپنایا ہے ،جب تک حکمرانوں کو تختہ دار تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک انصاف کی جنگ لڑتے رہیں گے

عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک واپسی کے بعد ا رہا ئش گاہ کے باہر پر یس کانفرنس

پیر 29 جون 2015 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ وزیر اعظم ہا ؤس میں بنا اور شہبا زشر یف نے اسکو عملی جامعہ اپنایا ہے ‘جب تک حکمرانوں کو تختہ دار تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک انصاف کی جنگ لڑتے رہیں گے‘قوم کے سپہ سالاروں اوررینجرز سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور ذمہ داروں کی گر فتاریوں کیلئے لاہور میں بھی آپر یشن کا مطالبہ کرتے ہیں ‘میں نے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء نے حکو مت سے کوئی ڈیل اور معاہدہ کیا اور نہ ہی کر یں گے ہمارے کارکنان غر یب ضرورہیں مگر بے غیر ت اور بے ضمیر نہیں ‘عمران خان سے جو تعلق ہے وہ ختم نہیں بلکہ آج بھی قائم ہے اور انکو شادی کی مبارکباد بھی دے چکاہوں ‘اگر نوازشر یف اور شہبا زشر یف کے اثر سے پاک جے آئی ٹی بنے گی تو ہم اسے مکمل تعاون کر یں گے موجودہ جے آئی ٹی تو خود ”قاتلوں “نے بنائی ہے جسکے ہم مکمل مستر دکرتے ہیں ‘کراچی میں1500افراد کی ہلاکت پر حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے مگر بے حس حکمران اقتدار چھوڑنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کوملک واپسی کے بعد اپنی رہا ئش گاہ کے باہر پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میں سخت گر می اور روضے کے باوجود استقبال کیلئے آنیوالے کارکنان کا شکر یہ اداکر تے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کر تا ہوں اور انکو بتانا چاہتاہوں کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے میں ان سے اتنی دیر دور رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کوقتل کر نے کے معاملے کو حتمی شکل لاہور میں ہونیوالی16جون کی میٹنگ میں دی گئی اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی باقاعدہ منصوبہ بندی وزیر اعظم ہا ؤس میں تیار کی گئی جسکے بعد وزیر اعظم نوازشر یف کے بھائی شہبا زشر یف نے اپنے وزیروں اور پو لیس والوں کے ساتھ ملکر 14بے گناہ افراد کوقتل اور100کے قر یب کو زخمی کر دیا اور آج تک ان لوگوں کو انصاف نہیں مل سکا ۔

انہوں نے کہا کہ شر یف برداران درندہ صفت حکمران ہے جنہوں نے پو لیس کو بے گناہوں کا قتل کر نے کی اتھارٹی اور لائسنس دے رکھا ہے اور اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دیا جا تا اور ذمہ داروں کے خلاف کا روائی ہو تی تو ڈسکہ میں وکلاء اور روالپنڈی میں پو لیس کے ہاتھوں2بھائیوں کا قتل نہ ہو تا مگر جب پو لیس والے خود قتل کر کے پھر خود ہی ایف آئی آر درج اور خود ہی چالان عدالتوں میں پیش کر یں گے تو پھر لوگوں کو انصاف کیسے ملے گا ؟پاکستان میں آج تک پو لیس اور ریاست دہشت گردی کر نیوالوں کو سزا ملی ہے اور نہ ہی آئندہ انکو سزا ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :