بنگلہ دیش میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 23 افرادہلاک،متعدد زخمی،ہزاروں متاثر

پیر 29 جون 2015 13:11

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بنگلہ دیش میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 23 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابقمقامی پولیس کے عہدیدار حبیب الرحمن نے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 23 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی ضلع بندربن اور کاکس بازار میں ہزاروں افراد سیلابی ریلے سے بچنے کے لیے بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔

۔

(جاری ہے)

دنیا کے گنجان آباد ملکوں میں شامل بنگلہ دیش قدرتی آفات کا شکار چلا آ رہا ہے اور اسے سمندری طوفان، سیلاب، زلزلے اور خشک سالی کا سامنا رہتا ہے۔2012ء میں کاکس بازار اور بندربن میں ہی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 88 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔2007ء میں جنوب مشرقی ضلع چٹاگانگ میں مٹی کے تودوں کے باعث 123 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔مارچ میں سامنے آنے والے ایک مطالعاتی سروے کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش اور چین بڑھتی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی سے شدید سیلابوں کی زد پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :