افغانستان میں طالبان کا فوجی قافلے پر حملہ، 11 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی

پیر 29 جون 2015 13:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) افغانستان کے مغربی صوبیہرات میں طالبان کے افغان فوجی قافلے پرحملے میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان مغربی صوبے ہرات کے ضلع کرک میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ہرات کے گورنر کے ترجمان احسان الحیات کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا قافلہ پک اپ گاڑیوں میں ضلع کرک سے روانہ ہورہا تھا جس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے۔