دوسرے ٹیسٹ میں اہم بیٹسمینوں کے جلد آؤٹ ہوجانے کے باعث ہم میچ میں واپس نہیں آسکے،مصباح الحق

پیر 29 جون 2015 13:14

دوسرے ٹیسٹ میں اہم بیٹسمینوں کے جلد آؤٹ ہوجانے کے باعث ہم میچ میں واپس ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی، اہم بیٹسمینوں کے جلد آؤٹ ہوجانے کے باعث ہم میچ میں واپس نہیں آسکے، یاسرشاہ اوراظہرعلی اچھااضافہ ہیں ،دونوں ہرمیچ میں بہترہورہے ہیں ،پیر کو میچ کے بعد گفتگو کر تے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہم ون دے اور ٹی ٹوئنٹی کی نسبت ٹیسٹ میچوں میں اچھاکھیل رہے تھے لیکن سری لنکا میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگلے میچ کی وکٹ دیکھ کر وہاب ریاض کا متبادل منتخب کریں گے،راحت علی بھی ایک آپشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسرشاہ اوراظہرعلی اچھااضافہ ہیں ،دونوں ہرمیچ میں بہترہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :