چیئرمین پی سی بی شہر یارخان آئی سی سی گورننس کمیٹی کے رکن نامزد

پیر 29 جون 2015 13:14

چیئرمین پی سی بی شہر یارخان آئی سی سی گورننس کمیٹی کے رکن نامزد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان آئندہ سال آئی سی سی کی گورننس کمیٹی کے رکن بن جائیں گے، باربا ڈوس میں کونسل اجلاس کے دوران باہمی سیریز کے حوالے سے بورڈ سربراہان کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا، ان کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ کے اسپانسر نشریاتی ادارے کا تنازع حل کرنے کیلیے بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق باربا ڈوس میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان نے زمبابوے ٹیم کے دورے کے حوالے سے ایک دستاویزی ویڈیو بھی پیش کی جس میں انتظامات کو سراہاگیا تھا، بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو ا?ئندہ سال ا?ئی سی سی کی گورننس کمیٹی میں شمولیت کیلیے نامزدکیاگیا ہے، ایگزیکٹیواورا?ڈٹ کمیٹیز میں پاکستان پہلے ہی شامل ہے، شہریار خان نے اجلاس کے دوران کرکٹ کھیلنے والے مختلف فل اور ایسوسی ایٹ ملکوں کے بورڈ سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی سیریز کے حوالے سے بڑی امید افزا بات چیت بھی کی ہے،ان ممالک میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، کینیا اور افغانستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران5 ممالک کے نشریاتی حقوق رکھنے والے ٹی وی چینل کا معاملہ بھی زیربحث آیا،اس حوالے سے تنازع حل کرنے کیلیے آئی سی سی، بی سی سی آئی اور مذکورہ براڈکاسٹر میں بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی بورڈ اپنی ہی ملک کی ایک کمپنی کی جانب سے آئی پی ایل کی طرزکے ایونٹ کی کوششوں پر تحفظات رکھتا ہے،اس کے تحت کام کرنے والے چینل کی موجودگی میں کوئی بھی کرکٹ سیریزکھیلنے کے حق میں نہیں جبکہ 5ممالک ادارے سے طویل مدت کے معاہدے کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :