Live Updates

اسلا‌م آباد: پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کو کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، پی ٹی آئی نے خود دلائل دئے کہ دھاندلی ثابت کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 13:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہوتے تو انکوائیری کمیشن میں پیش کیے جاتے پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دینے کے دوران خود کہا کہ دھاندلی ثابت کرنا ہمارا کام نہیں ہے جو کہ یہ بات ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی خود بھی اپنے بیان پر قائم نہیں ہے.

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ بلوچستان میں ووٹ کم پڑے لیکن یہ بات سب جانتے ہیں کہ الیکشن کے دوران بلوچستان میں ہمیشہ ہی سے ٹرن آؤٹ کم رہا ہے اور 2013 ء کے الیکشن میں یہ پہلی بار نہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ہمارے وکیل کی جانب سے دلائل رکھے جائیں گے .

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات