جاندار کردار ہوتو بڑے بجٹ کی فلم میں کام کیلئے تیار ہوں‘اداکارہ ریچاچڈا

پیر 29 جون 2015 13:26

جاندار کردار ہوتو بڑے بجٹ کی فلم میں کام کیلئے تیار ہوں‘اداکارہ ریچاچڈا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ریچاچڈا نے کہا ہے کہ اگر کردار جاندار ہوتو وہ بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔مجھے ہر ماہ بڑے بینرز کی طرف سے پیشکش کی جارہی ہے مگر میں انکار کردیتی ہوں کیونکہ ان میں میرا کردار کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ”ریچا چڈاجنہوں نے فلم ”اوے لکی لکی اوے“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا کا کہنا ہے کہ ”مسان“ میں میرا کردار انتہائی مختلف ہے جب کہ ”میں اور چارلس “میں ا یک ایسی لڑکی کے کردار میں جو کسی وقت کسی کا بھی مذاق بنادیتی ہے جب کہ ”جیا اور جیا“ میں خاموش اور شرمیلی لڑکی کے کردار میں ہوں ۔

”اور دیواداس“ میں سماجی کارکن بن رہی ہوں۔

(جاری ہے)

”کیبرے“ میں ایسی لڑکی کے کردار میں ہوں جو خود کو منوانا اور کچھ کر دکھانا چاہتی ہے جب کہ ”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں خاتون صحافی کے مختصر کردار میں ہوں انتہائی مضبوط ہے ان تمام کرداروں کو نبھانے کی وجہ صرف میری یہی کوشش ہے کہ میں ہر وہ فلم جو کرنے جارہی ہوں میں ایک نیا تجربہ کروں ۔

فلم ”مسان“ جسے رواں برس کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جاچکا ہے اور 24جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ریچا چڈا نے کہا کہ کینزاوردیگر فلم فیسٹیولز میں دکھائی جانیوالی فلموں کو آرٹ فلمیں تصور کیا جاتا ہے جب کہ میری یہ فلم دوسرں سے مختلف ہے اور میں نے اچھے طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ یہ باکس آفس پر بہترین کارکردگی دکھائے گی ۔ریچا کا مزید کہنا تھا کہ فلم ”مسان “ بڑے بجٹ کی فلم نہیں ہے اور اس کے باکس آفس پر زیادہ بزنس کرنے کی توقع بھی نہیں ہے اس کے باوجود اسے بھارت بھر میں 300 سینما گھروں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :