فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے ‘ راجہ عدیل

پیر 29 جون 2015 13:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تاجر رہنما ، ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے نیپرا کی جانب سے اپریل کے مہینہ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 86روپے کمی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ کمی کی بجائے حالیہ فی یونٹ کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ۔

راجہ عدیل نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافوں سے صنعتکار اور عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہر ماہ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

بجلی سستی ہونے کے باعث پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کمی کا ریلیف عوام تک بھی منتقل ہوگا اور انہیں سستی اشیاء فراہم ہونگی۔انہوں نے نیپرا کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج بجلی صارفین سے وصولی کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج گیس صارفین سے متعلقہ ہے اس لیے اس ٹیکس کی وصولی بھی گیس صارفین سے کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :