اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

پیر 29 جون 2015 13:46

تہران ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلام اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات افطار کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ آج اسلام، جہاد اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور مساجد میں اور نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا جارہا ہے۔ایرانی صدر نے کہاکہ اس سے بڑی تہمت اور ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ انسان حق اور قرآن کا نام لے کر راہ حق و ہدایت اور قرآن کے ساتھ خیانت کرے۔