رحیم یار خان میں گراں فروشی ، احترام رمضان کی خلاف ورزی پردرجنوں گرفتار

پیر 29 جون 2015 13:46

رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پرسپیشل مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں گراں فروشوں اور احترام رمضان کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا،ہوٹل کھول کر احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے اور مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر درجنوں دکاندار گرفتار اور سینکڑوں کو نقد جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

رمضان مبارک کے مقدس مہینہ میں بڑھتی ہوئی گراں فروشی اور احترام رمضان کی سرعام خلاف ورزی پر سپیشل مجسٹریٹس نے ڈی سی او کی ہدایت پر ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا اور احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے پر عبدالرزاق، نہال احمد، فاروق احمد، منظور احمد، شبیراحمد، یوسف ، رفیق احمد جبکہ مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر اجمل ، جاوید احمد، اسد حسین، فاروق عباسی، اشوک کمار، افضل، خلیل احمد، منیر احمد سمیت درجنوں دکانداروں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اسی طرح سینکڑوں دکانداروں کو مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر لاکھوں روپے مالیت کے جرمانے عائد کیے گئے ۔