عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

ڈی پی او رحیم یار خان کال ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب

پیر 29 جون 2015 13:47

رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ڈی پی اورحیم یارخان طارق الہی مستوئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور ڈی پی او رحیم یار خان چارج سنبھالنے کے بعد پہلی آل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ضلع سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع کے پچپن لاکھ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے پولیس پہلے سے بڑھ کر کام کرے گی اور کسی بھی شر پسند ، سماج دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

مجرمان سے اسی زبان میں بات کی جائے گی جسے وہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مجرمان اپنی مجرمانہ زندگی کو ترک کر کے راہ راست پر آجائیں اور پر امن شہری بن کر زندگی گزاریں۔ انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ وہ اپنے علاقوں کی نگرانی سخت کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں قانون کی حکمرانی کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا اور اس میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔