رحیم یارخان پولیس نے سنگین وارداتوں میں مطلوب 7ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 29 جون 2015 13:50

رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب کار سوار ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان وارداتوں کے دوران پولیس اہکاروں کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کے دوران اپر پنجاب کے ضلع سے تعلق رکھنے والے 2 کاروں پر سوار سات ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے جو پولیس کو سنگین وارداتوں اور پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں بھی مطلوب تھے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر پولیس نے گرفتار ملزمان بارے بتانے سے مکمل طور پر گریز کیا تاہم ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے ہوسکتا ہے۔

ملزمان کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متعلقہ ضلع کی پولیس کے حوالے کردیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :