راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں صفائی کا نظام سنبھال لے گی ، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر راولپنڈی

پیر 29 جون 2015 13:50

کلر سیداں ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آئندہ دو روز میں کلر سیداں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے صفائی کا نظام سنبھال لے گی جس کے تحت انٹر نیٹ ٹریکنگ کے ذریعے عملہ صفائی کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر راولپنڈی راجہ دانش نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

29 جون۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ انٹرنیٹ ٹریکنگ کے ذریعے عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر مرکزی مانیٹرنگ روم میں تصاویر بھجوائے گا جو ورکر کام کرے گا اس کی حاضری ہو گی جس سے شہر میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آ جائے گی اور شہریوں کو بھی اچھی خدمات کی فراہمی ہوگی ۔نئے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کا پتہ چلانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ تین عدد یو ڈی،دو عدد بڑے ڈ مپرز،ایک عدد شاول،ایک عدد مکینیکل سویپر،ایک عدد موبائل ورکشاپ اور ایک عدد ریکوری مشین کلر سیداں پہنچائی جا رہی ہے۔