ایم این اے راجہ جاویدا خلاص کا شرقی گوجرخان کا دورہ ،زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ

پیر 29 جون 2015 13:52

کلرسیداں ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ ڈویژن وایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے شرقی گوجرخان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے بیول دھمیال روڈ،میرا شمس تاچھنی روڈ،سوئیں چیمیاں تاحبیب چوک روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدارکو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ روڈ کے تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی ۔اس موقع پر لوگوں نے راجہ جاوید اخلاص کااستقبال کیا اور شرقی گوجرخان میں جاری ترقیاتی کاموں پر اْن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اْنہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔