سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردی، سٹاک ختم ہونے یا عید سے قبل آخری ورکنگ ڈے تک جاری رہے گی

پیر 29 جون 2015 13:52

فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردی ہے ، نئے نوٹ سٹاک ختم ہونے یا عید سے قبل آخری ورکنگ ڈے تک فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بینک کے ذرائع نے بتایاکہ اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دکھانے اوراس کی کاپی فراہم کرنے پر تمام منظور شدہ شیڈول بینکوں کی برانچز میں آنیوالے کھاتہ داران اور دیگر شہریوں کوایک مرتبہ 10اور 20روپے والے کرنسی نوٹو ں کا ایک ایک پیکٹ فراہم کیاجائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ بینک دولت پاکستان نے 50، 100، 500اور 1000روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ بھی محدود تعداد میں جاری کئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ نئے کرنسی نوٹوں کی صارفین کو فراہمی کیلئے ملک بھر میں موجود مختلف شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کی 10ہزار کے قریب برانچز سے بھی استفادہ کیا جارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :