تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے پرسوں بند رہیں گے

پیر 29 جون 2015 13:52

فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بینک دولت پاکستان نے یکم جولائی بروزبدھ کو نئے مالی سال کے آغاز کے باعث بینک ہالیڈے کااعلان کیا ہے اس سلسلہ میں جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان ، نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے (بدھ کو)بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی کاروباریالین دین نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بینک دولت پاکستان فیصل آبادریجن کے ذرائع نے بتایاکہ مالی سال 2014-15 ء کے 30 جون کو اختتام کے باعث یکم جولائی کو بینک ہالیڈے ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ 2 جولائی بروزجمعرات سے معمول کی سرگرمیوں اور لین دین کا آغاز کردیاجائیگا۔