کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارچ زبیر کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 13:52

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج زبیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم نے 13 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم پر بھتہ خوری اور سنگین جرائم کے الزامات بھی عائد ہیں جس عدالت نے ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر مزید تفتیش کے لئے رینجرز کے حوالے کر دیا. زبیر ایم کیوا یم کے محمود آباد سیکٹر کا انچارج ہے.