کھجور کی سالانہ پیداوار5 لاکھ 35ہزار ٹن ہو گئی

پیر 29 جون 2015 13:54

فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان میں کھجور کی کی سالانہ پیداوار 5لاکھ 35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آبادڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے وفاقی وزارت تجارت اور صنعت وپیداوار کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 81ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف 5فیصد تک محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں ایک ارب 70کروڑ کی مسلمان آبادی میں پاکستانی کھجور کاحصہ محض 2فیصد سے بھی کم ہے لہٰذا اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو یہ حصہ بڑھاکر اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔