موٹر سائیکل درخت سے ٹکراگئی، نوجوان جاں بحق

پیر 29 جون 2015 13:57

لاہور ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ملتان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز 25 سالہ نوجوان لطیف بیگ ہنجروال ملتان روڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور درخت سے جا ٹکرایا جس سے لطیف بیگ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نوجوان کی لاش مردہ خانہ جمع کرا دی ہے۔