اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 13:58

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا. الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں. اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے.

(جاری ہے)

جبکہ آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرری کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا قانون مکمل نہ ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے کہنے پر انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کی عدم موجودگی پر بلدیاتی انتخابات کروانے پر سوالاے اٹھائے جا سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث مسائل درپیش ہیں سپریم کورٹ اس معاملے میں رہنمائی کرے.