رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی

لاہور ،فیصل آباد،ملتان،کراچی اور خیبر پختونخوا کی ٹیکسٹائل ملیں رضاکارانہ طور پر عبدالفطر تک بند رہیں گی ، اپٹما

پیر 29 جون 2015 13:59

لاہور ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ،فیصل آباد،ملتان،کراچی اور خیبر پختونخوا کی ٹیکسٹائل ملیں رضاکارانہ طور پر عبدالفطر تک بند رہیں گی تاکہ رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو بجلی میسر آ سکے ٹیکسٹائل ملیں بند کرنے کا فیصلہ اپٹما کی ہنگامی جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے ایک اجلاس میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان کیلئے اپنی ملیں چالو رکھنا مشکل ہیں کیونکہ انہیں ایک شفٹ کیلئے بھی بجلی نہیں مل رہی ۔متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بہت مہنگی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملوں کی پیداواری لاگت بہت بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملوں کیلئے بجلی کا ٹیرف ساڑھے 14روپے فی یونٹ ہے جبکہ اس خطے میں بجلی کا ٹیرف 10روپے یونٹ ہے ۔اپٹما کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے بتایا کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کرنے کا اچھا اقدام ہے لیکن اس کا فائدہ اسی صورت میں ہو گا جب ٹیکسٹائل ملوں کو بلا تعطل بجلی ملے گی ۔