یوئیفا یورپین انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ میں پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا

پیر 29 جون 2015 14:00

یوئیفا یورپین انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ میں پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں ..

پراگ ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) یوئیفا یورپین انڈر 21 فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل کل منگل کو پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پرتگال اور سویڈن کی ٹیموں نے چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جرمنی اور ڈنمارک کی ٹیمیں سیمی فائنل میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ ٹیموں پرتگال اور سویڈن نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں پرتگال کی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 گولز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے سلوا، ریکارڈو، کاوا لائرو، جاؤ ماریو اور ہورٹا نے ایک، ایک گول کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سویڈن نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی، سویڈن کی طرف سے گوئڈیٹی، ٹبلنگ، کوئسن اور ہلجیمارک نے ایک، ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان فائنل آج منگل کو کھیلا جائے گا۔