‘پاکستان کا آئین اسلامی ہے لہٰذا اس کے اندر بغاوت کرنے اور اس کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے،سید علی گیلانی

پیر 29 جون 2015 14:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)کل جماعتی کانفرنس”گ“گروپ کے چےئرمین سید علی گیلانی نے ڈی جی پولیس کے اس بیان کہ گیلانی ایک آزاد انسان ہیں اور کہیں بھی نماز پڑھ سکتے ہیں کو ہمالیہ جتنا بڑا جھوٹ اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پولیس سربراہ کے بیان کی اصلیت جاننے کیلئے آنے والے جمعہ3جولائی کو اسلام آباد(اننت ناگ) جائیں گے اور وہاں نماز ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلسل اپنے گھر میں قید رکھا گیا ہے اور میں چیک اپ کیلئے ہسپتال بھی جاتا ہوں توپولیس کی تین چار گاڑیاں اور درجن بھر نفری میرے ساتھ جاتی ہے اور پولیس حراست میں ہی مجھے علاج بھی کرانا پڑتا ہے۔تحریک حریت کے اہتمام سے حیدر پورہ میں بلائی گئی نزول قرآن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے گیلانی نے این سی ،پی ڈی پی ووٹ ڈالا تھا اور پی ڈی پی کو ایک بہتر متبادل قرار دینے کی کوشش کی تھی،البتہ نئی حکومت آنے سے نہ صرف یہ کہ کوئی فرق نہیں پڑا ہے،بلکہ یہ عملاً پہلے سے بدتر ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عام لوگوں پر مطالم میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور حالات زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔انہوں نے قرآن پڑھنے ،سمجھے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ قرآن دنیا کے تمام انسانوں کیلئے ہدایت کی کتاب ہے اور یہ کسی خاص قوم،نسل یا گروہ کی میراث نہیں ہے۔مسلمانوں نے قرآن پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس وجہ سے ان کی اپنی حالت بھی خراب ہوگوی ہے اور باقی دنیا بھی قرآن کے پیغام کو سمجھنے سے قاصر رہ جاتی ہے۔

انہوں نے تحریک طالبان پاکستان ،داعش اور بوکوحرم جیسی تنظیموں کی مہم جوئی کو غیر اسلامی بتایا اور کہا کہ اسلام ماصی میں بھی اچھے کردار اور اخلاق سے پھیلا ہے اور آج بھی اس کو پیار اور محبت کے ذریعے سے دنیا تک پہنچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کی سرگرمیوں کے پیچھے اصل میں امریکہ،اسرائیل اور دوسری اسلام دشمن قوتوں کا دماغ کام کر رہا ہے،وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ختم کرانا چاہتے ہیں اور مسلم حکومتوں کو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

اصل منصوبہ واشنگٹن میں بنایا گیا ہے جبکہ اس کو عملانے میں ہمارا خام ذہن استعمال کیا جارہا ہے۔پاکستا نکو ایک اسلای جمہوریہ قرار دیتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ اس ملک کا آئین اسلامی ہے لہٰدا اس کے اندر بغاوت کرنے اور اس کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے جو اس ملک میں افراتفری پھیلاتے ہیں وہ ایک غیر اسلامی کام کا ارتکاب کرتے ہیں‘