‘ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کو مغوی وکیل بازیاب کرا کے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ‘

پیر 29 جون 2015 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کو مغوی وکیل کو بازیاب کرا کے کل منگل کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ عدالت نے پولیس کو کہا ہے کہ مغوی وکیل حماد دادن عباسی کو ہر صورت عدالت میں پیش کر ے چاہیے اس کیلئے طاقت کا استعمال کرے یا درخواست دے پیر کے روز جب کیس کی سماعت ہوئی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے راجہ علیم خان عباسی اور مرزا شہزاد اکبر جبکہ وفاقی پولیس کی جانب سے ایس پی رانا طاہر عدالت میں پیش ہوئے راجہ علیم خان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ان پر بار کی جانب سے بہت دباؤ ہے اگر پولیس حماد عباسی کو بازیاب کرنے میں ناکام رہی تو وہ دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کے تحت کوئی بھی قا نو ن نا فذ کر نے والا ادارہ کسی بندے کو نوے دن تک حراست میں رکھ سکتا ہے مگر وہ اس کا پابند بھی ہوتا ہے کہ ایجنسی نے اس بندے کو کس جرم میں تحویل میں رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی رانا طاہر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس خفیہ ادارے سے رابطے میں ہے اس سلسلے میں تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں بعد ازاں عدالت نے مغوی وکیل کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :