رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ملک بھر میں کئی روز تک بارشیں ہونے کا امکان

پیر 29 جون 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) شمالی اور بالائی پنجاب میں آئندہ دو روز میں پری مون سون کی آخری جبکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ملک بھر میں کئی روز تک بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک بھر می ن پری مون سون کی آخری بارش ہو گی جس کے بعد مون سون کا باقاعدہ آعاز ہو جائے گا اور آئندہ دو روز کے دوران شمالی اور بالائی پنجاب سمیت گلیات ، ہزارہ ڈویژن اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں دو روز بعد تیز ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش کی بھی توقع ہے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں زیادہ بارشیں ہوں گی جس سے ملک بھر میں گرمی کی لہر ٹوٹ جائے گی اور موسم خوشگوار رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :