ورلڈ لیگ واٹر پولو کا ٹائٹل سربیا نے جیت لیا، کروشیا کو چھے کے مقابلے نو گول سے شکست، تیسری پوزیشن برازیل نے حاصل کی

پیر 29 جون 2015 14:08

ورلڈ لیگ واٹر پولو کا ٹائٹل سربیا نے جیت لیا، کروشیا کو چھے کے مقابلے ..

اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سربیا نے ورلڈ لیگ واٹرپولو کے فائنل میں حریف پڑوسی ملک کروشیا کو چھے کے مقابلے میں نو گول سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ساتھ ہی ریوڈی جنیرو اولمپکس میں جگہ پکی کر لی ہے۔اٹلی کے شہر برگیمو میں ہونے والے فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کا فائنل میں ٹاکرا کروشیا سے تھا۔ کھیل کیابتدائی دو مراحل میں کروشیا کو سربیا پر ایک گول کی برتری تھی مگر تیسرے مرحلے میں ڈوسن مینڈیج نے مقابلہ پانچ پانچ سے برابر کر دیا۔

اس کے بعد سیندرو سکنو نے اسیآٹھ چھے کر دیا۔

(جاری ہے)

کھیل کے آخری مرحلے میں ڈوسکو پیجیک لووچ نیسکور نو چھے کر کے کروشیا کی شکست یقینی بنا دی، جس پر سربیا نے فائنل وسل بجنے سے پہلے ہی فتح کا جشن منانا شروع کر دیا۔ پیجیک لووچ فائنل میں تین گولوں کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں برازیل نیامریکا کو پنالٹی شوٹ آوٴٹ پر شکست دی۔ فائنل سکور تیرہ چودہ رہا۔ برازیل تین مراحل میں ایک گول کے خسارے میں تھا لیکن چوتھے مرحلے میں سکور دس، دس ہو گیا۔ کھیل میں فیصلہ کن مرحلہ برازیلین گول کیپر تھائی بزیرا کا ٹونی ایزویدو کی پنالٹی کک روکنا تھا اور یونس کریویلا نے آخری پنالٹی پر گول کر کے برازیل کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔

متعلقہ عنوان :