امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے 200 میٹر کی ریس جیت لی

پیر 29 جون 2015 14:08

امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے 200 میٹر کی ریس جیت لی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)امریکا کے متنازعہ ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے 200 میٹر کی ریس 19.57 سیکنڈ میں جیت کر ورلڈ چیمپین شپ میں یوسین بولٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے جگہ بنا لی ۔ اوریگون میں ہونے والے ٹرائلز میں 33 سالہ جسٹن نے 200 میٹر کی دوڑ 19.57 سیکنڈ میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

جسٹن کا سابقہ ریکارڈ 19.68 سیکنڈ کا تھا، اب جسٹن تیز ترین افراد میں 5ویں نمبر پر ہیں ۔ 200 میٹر کی ٹرائل دوڑ میں ینگ 19.93 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی 200 میٹر کی دوڑ میں جینا پراڈنی 22.20 سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں اور بیجنگ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مردوں میں رکاوٹوں کی 110 میٹر دوڑ میں ڈیوڈ اولیور 13.04 سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔