مجاور حکومت نے اپناآخری بجٹ بھی اپنی عیاشیوں کی نذر کردیا ‘پیرسید مرتضیٰ گیلانی

پیر 29 جون 2015 14:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس ضلع مظفرآبادکے کنونیئرسابق وزیرحکومت پیرسید مرتضیٰ گیلانی نے کہاہے کہ مجاور حکومت نے اپناآخری بجٹ بھی اپنی عیاشیوں کی نذر کردیا ، حکمرانوں اور اپوزیشن کے مراعات میں 50سے 100فیصد تک اضافہ کیاگیا جبکہ ملازم طبقے کو نظرانداز کرکے صرف 7فیصد اضافہ کیاگیا جو سراسرزیادتی وناانصافی ہے ‘ حکومت نے بجٹ میں ہیلی کاپٹر خرید کیلئے فنڈز تورکھے گئے مگر ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں جاری ہیں ‘ بہبود آبادی کے 752مردوخواتین ملازمین کی نارمل میزانیہ پرمستقل نہیں کیاجارہا جبکہ وفاق ‘ پنجاب ‘ کے پی کے میں بہبود آبادی کے عرصہ دس سال سروس مکمل کرنے پرمستقل کیاجارہاہے ‘ دوسری طرف بہبود آبادی کے غریب ملازمین نے اپنے جائزمطالبات کیلئے ہڑتال کی ‘ اُن کے جائزمطالبات پورے کرنے کے بجائے انہیں ڈی گریڈ کیا ‘ حکومت اپنی عیاشیوں کوچھوڑ کراِن ملازمین کی طرف خصوصی توجہ دیں ‘ مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں آئی ٹی بورڈ میں 350ملازمین جو سلیکشن کمیٹی کی اپرول کے بعد بھرتی ہوئے ملازمین اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کے بعد دھونس دھاندلی سے بنائے گئے میرٹ کی روشنی میں ان کوبرطرف کردیاگیا اور پیپلزپارٹی کے جیالوں کوبھرتی کیاگیا ‘ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ملازمین کے علاوہ مہاجرین کوبھی نظراندازکردیا ‘ گزارہ الاؤنس میں اضافہ نہیں کیاگیا ‘ سرکاری ملازمت میں چھ فیصد کوٹہ پرعملدرآمدنہیں کیاگیا،حکومت فی الفور مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ کرے اورسرکاری ملازمتوں میں چھ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے ،چارسالوں میں حکومت نے مظفرآبادڈویژن کو نظراندازکیاہے اس پر ہم بھرپوراحتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :