کیربیئن پریمیئر لیگ، گیل کا لاٹھی چارج، جمیکا فتحیاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 جون 2015 14:38

کیربیئن پریمیئر لیگ، گیل کا لاٹھی چارج، جمیکا فتحیاب

گروس آئس لیٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون۔2015ء)کیربیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے بلے نے حریف سینٹ لوشیا زوکس کے باؤلرز پر لاٹھی چارج کر تے ہوئے اپنی ٹیم کو آسان فتح سے ہمکنار کر وا دیا۔

(جاری ہے)

گراس آئس لیٹ میں کھیلے گئے میچ میں جمیکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا اور سینٹ لوشیا زوکس کی ٹیم مقررہ 20اوررز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنا سکی، جونسن چارلس 29اور کیون پیٹر سن 26رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

جمیکا کی جانب سے سانتوکی اور تھیرون نے 3،3جبکہ جیروم ٹیلر نے 2اور نکیتا ملر نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جمیکا نے مطلوبہ ہدف محض 10اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے پورا کر لیا۔ جمیکا کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے محض 36گیندوں پر 6چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انکے ساتھی اوپنروالٹن 25رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کرس گیل کو دھواں دھار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔