امریکی محکمہ دفاع دنیا میں سب سے زیادہ 3.2 ملین ملازمین رکھنے والا ادارہ

پیر 29 جون 2015 14:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) امریکا کا محکمہ دفاع دنیا میں سب سے زیادہ ملازمین رکھنے والا ادارہ ہے جس میں 3.2 ملین افراد ملازمت کرتے ہیں، پہلے بھارتی ریلوے کو دنیا کا سب سے زیادہ ملازمین رکھنے والا ادارہ سمجھا جاتا تھا مگر اب بھارتی ریلوے 1.4 ملین ملازمین کے ساتھ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ جبکہ بھارتی مسلح افواج 1.3 ملین ملازمین کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ اکنامک فورم کی ریسرچ کے مطابق دوسرے نمبر پر چینی مسلح افواج ہیں جن میں 2.3 ملین افراد ملازم ہیں۔ تیسرے نمبر پر امریکی سپر مارکیٹ چین وال مارٹ ہے جس میں 2.1 ملین افراد ملازم ہیں۔ میکڈونلڈ اس فہرست میں 1.9 ملین ملازمین کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز 1.7 ملین ملازمین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اسی طرح چین کی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن 1.6 ملین ملازمین کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ایک اور چینی کمپنی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن بھی 1.5 ملین ملازمین کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ چینی ہی کی ہان ہائی پری سیشن فیکٹری 1.2 ملین ملازمین کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :