ترکی میں مسافر بحری جہاز روسی آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، حادثے میں تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

پیر 29 جون 2015 14:46

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ترکی کی بحری حدود میں ایک مسافر جہاز یونان سے استنبول جاتے ہوئے روس کے آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا، جہازمیں سوار تمام مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کے ساحلی علاقے گیلی پولی میں ایک بڑا مسافر بحری جہاز روسی آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے تاہم مسافر بحری جہاز کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

جہاز میں سوار853مسافروں اور عملے کے382 ارکان کو ساحل سمندر پر پہنچایا گیا۔ حادثے کے بعد خوفزدہ مسافروں کا کہنا تھا کہ جب بحری جہاز آئل ٹینکر سے ٹکرایا تو انہیں ٹائی ٹینک ڈوبنے کا واقعہ یاد آ گیا اور سب نے یہی سمجھا کہ اب موت کا وقت آ گیا ہے لیکن خوش قسمتی سے تمام مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :